اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جہاد اسلامی فلسطین کے ایک رہنما شیخ عبداللہ الشامی نے کہا ہے کہ اسرائيلی حکومت فلسطینی استقامت پر الزام لگا کر عالمی رائے عامہ کے سامنے اپنے آپ کو مظلوم ظاہر کرنے کے درپے ہے۔ شیخ عبداللہ الشامی نے ریڈیو تہران سے گفتگو کے دوران غزہ میں صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بارے میں کہا کہ یہ حکومت ایسا ظاہر کرنے کے درپے ہے کہ فلسطینی جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ شیخ عبداللہ الشامی نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت اپنی فوج اور جاسوسوں کی وجہ سے اپنے آپ کو ناقابل شکست ظاہر کرتی تھی لیکن آج فلسطینی مجاہدین نے صیہونیوں کے ٹھکانوں پر حملے اور اسرائيلی فوجیوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ شیخ عبداللہ الشامی نے فلسطینی مجاہدین کے آہنی ارادے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ استقامت اسرائيلی فوجیوں کو گرفتار کر کے صیہونی حکومت پر فلسطینی قیدیوں کی آزادی کے لۓ دباؤ ڈال سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲